{ ملتا نہیں انسان}
ملتا نہیں انسان خدا ڈھونڈ رہے ہیں
دوزخ تلاش کرتے ہیں جنت کی آڑ میں
اپنے لیے عذاب و سزا ڈھونڈ رہے ہیں
مالک ناراض کرتے ہیں یہ خواشات پر
کس کے لیے پھر روزِجزا ڈھونڈ رہے ہیں
ہر روپ میں ہر رنگ ہر دور میں ہر دم
بس یار کے ہم نازوادا ڈھونڈ رہے ہیں
انسان کے ہی روپ میں ہے یار کا دیدار
یہ یار کو انسان سے جدا ڈھونڈ رہے ہیں
کچھ ن کہو شاہد کوِئی روٹھ ہی نہ جائے
خود بے وفا ہیں اور وفا ڈھونڈ رہے ہیں
No comments:
Post a Comment