Tuesday, 24 November 2020
یاراں صدقہ اتار دتا اے
میرے اگے نا آ بھلا ہوی میں تے میں نوں وی مار دتا اے
Labels:
Poetry
Tuesday, 10 November 2020
ہاتھ اُٹھے ہوےَ ان کے
زندگی کو نہ بنا لینا وہ سزا میرے بعد
حوصلہ دینا انہیں میرے خدا میرے بعد
کون گھونگھٹ کو اٹھاےَ گا ستم گر کہ کے
اور پھر کس سے کرینگے وہ حیاٰ میرے بعد
پھر محبت کی زمانے میں نہ پُرستش ہوگی
روےَ گی سسکیاں لے لے کے وفا میرے بعد
ہاتھ اُٹھے ہوےَ ان کے نہ کوئی دیکھے گا
کس کے آنے کی کرینگے وہ دعا میرے بعد
Labels:
Poetry
Wednesday, 28 October 2020
ربِ کائنات
" ربِ کائنات "
کامل ہے جو ازل سے ، وہ ہے کمال تیرا
باقی ہے جو ابد تک ، وہ ہے جلال تیرا
ٰہے عارفوں کو حیرت اور منکروں کو سکتہ
ہر دل پہ چھا رہا ہے ، رعب جلال تیرا
گو حکم تیرے لاکھوں یاں ٹالتے رہے ہیں
لیکن ٹلا نہ ہر گز ، دل سے خیال تیرا
پھندے سے تیرے کیوں کر ، جائے نکل کے کوئی
پھیلا ہوا ہے ہر سُو ، عالم میں جال تیرا
اُن کی نظر میں شوکت ، جچتی نہیں کسی کی
آنکھوں میں بس رہا ہے جن کی جلال تیرا
دل ہو کہ جان ، تجھ سے کیوں کر عزیز رکھیے
دل ہے سو چیز تیری ، جاں ہے سو مال تیرا
بیگانگی میں حالی ، یہ رنگ آشنائی
سن سن کے سر دُھنیں گے ، قال اہل حال تیرا
Labels:
HamaD
Wednesday, 21 October 2020
Monday, 19 October 2020
چند جملے اَن کہے سے
کچھ نہیں ہوتا ، کوئی کسی کے بغیر نہیں مرتا
بس اِک خلش بے نام سی رہ جاتی ہے
تھوڑی اُداسی ، کچھ سوکھے گلاب
چند جملے اَن کہے سے ،
لمحے بے جیے سے رہ جاتے ہیں
محبت نہیں رہتی ، ہم رہ جاتے ہیں
اور
محبت رہ بھی جائے تو ہم مر جاتے ہیں
Labels:
Poetry
زندگی جینے کے لئے
زندگی جینے کے لئے
زندگی جینے کے لئے ،
ارمان ضروری ہے
ہر خوشی پانے کے لئے ،
امتحان ضروری ہے
دل میں چاہے ہزاروں غم ہو ،
پر زید چہرے پر اِک مسکان ضروری ہے..
Labels:
Poetry
Friday, 16 October 2020
میرا پیغام ، ماں کے نام
میرا پیغام ، ماں کے نام
کیسے چکاوُں اب قرض ، تیری ان کاوشوں کا ماں
بن کر مسیحا نکلا ، درد مٹانے زمانے کے ماں
پڑہایا ، قابل بنایا ، لڑ کر طوفانوں سے ماں
پتہ چلا کہ پاس جب تک تو رہے ، درد تھما رہتا ہے ماں
سنا تھا ماں کے پیروں تلے ہوتی ہے جنّت مقبول ّ
میں تیرے پیروں کی مٹی میں بھی شفاٰ ڈھونڈتا ھوں ماں
Labels:
Poetry
Thursday, 15 October 2020
ایک طرف نفرت ہے ، جو
ایک طرف نفرت ہے ، جو چند لمحوں میں محسوس
کر لی جاتی ہے _ اور
ایک طرف محبت ہے ، جس کا یقین دلانے میں
زندگی گزر جاتی ہے _
Labels:
Aqwal
Good Morning
اسلام و علیکم
رب کے عشق میں ایک مقام ایسا بھی آتا
ہے کہ دعا تو دور کی بات ہے انسان بس
سوچتا ہے اور رب نواز دیتا ہے ، اللہ پاک ہم
سب کو راہ ہدایت پر چلنے کی توفیق
عطا فرمائے ، آج کا یہ خوبصورت دن سب
کے لئے خوشگوار ہو ۔۔
آمین ثمہ آمین
Labels:
Pray
Monday, 12 October 2020
Sunday, 11 October 2020
یاراں نال بہاراں فریدا
"رونق میلے
گلاں باتاں "
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ درشن شام سویرے ۔۔۔۔۔۔۔۔ !۔
یاراں نال بہاراں فریدا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
۔۔۔۔۔۔۔ تے یاراں بعد ھنیرے ۔۔۔۔۔۔۔۔!!
Labels:
Poetry
Wednesday, 7 October 2020
Monday, 5 October 2020
پتھر بنا دیا مجھے رونے نہیں دیا
پتھر بنا دیا مجھے رونے نہیں دیا
دامن بھی تیرے غم میں بھگونے نہیں دیا
تنہایاں تمہارا پتا پوچتی رہی
شب بھر تمہاری یاد نے سونے نہیں دیا
ناصر یوں اس کی یاد چلی ہاتھ تھام کر
میلے میں اس جہاں کے کھونے نہیں دیا
Labels:
Poetry
Saturday, 3 October 2020
Rubaai
کائینات کی ہر چیز کا ۔ مختار علی ہے
آدم کے اُس پُتلے کا ۔ معمار علی ہے
خالق کی تقدیر کا ۔ شاہکار علی ہے
تقدیس فرشتوں کو ۔ سکھائی ہے علی نے
Thursday, 1 October 2020
GOOD MORNING
GOOD MORNING
Life cannot be changed in A mint
but
Decision taken in A mint
changes everything in life
Always stay calm
before You Decide..........:
وقف درد جاں ہوا محو غم دنیا ہوا
اب تو اپنے جسم کا سایہ بھی بیگانہ ہوا
میں تو تیری محفل میں آکراور بھی تنہا ہوا
وقف درد جاں ہوا محو غم دنیا ہوا
دل عجب شے ہے کبھی قطرہ کبھی دریا ہوا
تیری آہٹ کے تعاقب میں ہوں صدیوں سے رواں
راستوں کے پیچ وخم میں ٹھوکریں کھاتا ہوا
لذت دیدار کی اے ساعت رخشاں ٹھہر
پڑھ رہا ہوں میں تیرے چہرے پہ کچھ لکھا ہوا
اب تو تیرے حُسن کی ہر انجمن میں دھوم ہے
جس نے میرا حال دیکھا تیرا دیوانہ ہوا
وہ سمے رخصت ہوے ہمدم وہ شامیں کھو گئیں
کن خیالوں کے جھمیلوں میں ہے تو اُلجھا ہوا
Labels:
Poetry
Wednesday, 30 September 2020
Thursday, 24 September 2020
Tuesday, 22 September 2020
Wednesday, 9 September 2020
قدم دوشِ نبوت پر تھے جن کے
بلا کے غم اٹھاےَ جا رہے ہیں
جفا کے تیر کھاےَ جا رہے ہیں
فدا کرنے کو دین مصطفی پر
علی اکبر سجاےَ جا رہے ہیں
قدم دوشِ نبوت پر تھے جن کے
وہ کانٹوں پر پھراےَ جا رہے ہیں
جہاں بے ازان اتے تھے نہ جبرائیل
وہ کاشانے جلاےَ جا رہے ہیں
بٹھاتے تھے نبیؐ کاندھوں پہ جن کو
وہ نیزوں سے گراےَ جا رہے ہیں
ہوا تھا جون قائم جن سے پردہ
وہ بازاروں میں لاےَ جا رہے ہیں
(جون ایلیا)
Labels:
Poetry
Tuesday, 8 September 2020
Saturday, 5 September 2020
-: بابا جی فرماتے ہیں :-
بابا جی فرماتے ہیں:-
پتر! زیادہ سمجھدار اور زیادہ بیوقوف
میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ
یہ دونوں ہی کسی کی نہیں سنتے،،
Sunday, 23 August 2020
ہم حسینی ہیں ، جبیں خون سے نم کرتے ہیں
ہم حسینی ہیں ، جبیں خون سے نم کرتے ہیں
اپنا غم بھول کے ، شبیر کا غم کرتے ہیں
تقسیم کر کے اپنے ، غموں کو حسین نے
ہر دل کو ، کربلائے معلٰی بنا دیا
Thursday, 20 August 2020
Monday, 17 August 2020
میں اپنے غم میں رہتا ہوں
میں اپنے غم میں رہتا ہو
نوابوں کی طرح
پرائی خوشیوں کے پاس جانا
یہ میری ٰعادت نہی
سب کو ہنستا ہی دیکھنا
چاہتا ہوں میں
کسی کو دھوکے سے رولنا
یہ میری عادت نہیں
Saturday, 15 August 2020
Thursday, 13 August 2020
اپنے حالات پوشیدہ رکھیں
اگر آپ تکلیف میں ہیں تو لوگوں سے
اپنے حالات پوشیدہ رکھیں
اگر آپ آسانی میں سے گزر رہے ہیں
تو لوگوں کو اس میں شریک کریں
آنے والے کمال کے دن ہیں
اس ملک کی خدمت دراصل اسلام کی خدمت ہے
جس طرح موسم بدلنے کا ایک وقت ہوتا ہے 'اسی
طرح وقت بدلنے کا بھی ایک موسم ہوتا ہے
آنے والے کمال کے دن ہیں
ٰٰٰٰعظمتٰ ذوالجلال کے دن ہیں
Wednesday, 15 July 2020
Subscribe to:
Posts (Atom)