بلا کے غم اٹھاےَ جا رہے ہیں
جفا کے تیر کھاےَ جا رہے ہیں
فدا کرنے کو دین مصطفی پر
علی اکبر سجاےَ جا رہے ہیں
قدم دوشِ نبوت پر تھے جن کے
وہ کانٹوں پر پھراےَ جا رہے ہیں
جہاں بے ازان اتے تھے نہ جبرائیل
وہ کاشانے جلاےَ جا رہے ہیں
بٹھاتے تھے نبیؐ کاندھوں پہ جن کو
وہ نیزوں سے گراےَ جا رہے ہیں
ہوا تھا جون قائم جن سے پردہ
وہ بازاروں میں لاےَ جا رہے ہیں
(جون ایلیا)
No comments:
Post a Comment